کسی آدمی کو پیشاب کے قطرے آنے کی بیماری ہے، اور وہ آدمی انڈر ویئر پہن کر رکھتاہے اور جب تقاضا سے فارغ ہوتاہے تو ٹشو پیپر شرم گاہ پر رکھ لیتاہے اور کچھ دیر بعد وضو کرتاہے، تو آیا اس کا ایسا کرنا ٹھیک ہے؟ اور اس صورت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جس آدمی کو پیشاب کے بعد تھوڑی دیر تک پیشاب کے قطرے آتے ہوں اور وہ پیشاب کے بعد جتنی دیر قطرے آتے ہوں اتنی دیر شرم گاہ پر ٹشو پیپر لگائے رکھے اور جب قطرے آنا بند ہو جائیں تو ٹشوپیپر ہٹا کر وضو کر کے نماز پڑھ لیتا ہو تو اس کا ایسا کرنا ٹھیک ہے اور اس کی نماز بھی درست ہو جائے گی، اگر ٹشو پیپر ہٹانے کے بعد وضو کرنے سے پہلے دوبارہ پانی سے بھی استنجا کرلے تو زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200159
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن