میں نے مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے کئی مشہور ڈاکٹروں سے پولیو ویکسین کے بارے میں بات کی ہے اور انہوں نے انتہائی اصرار کے ساتھ یہ بات کہی کہ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جو زندگی بھر کے لیے آدمی کو معذور کردیتی ہے، لہٰذا آپ اپنے بچوں کو پولیو ضرور پلوائیں، آپ حضرات کی کیا رائے ہے؟
پولیو یا اس جیسی دیگر بیماریوں کی ویکسینز کے سلسلے میں شریعت کا حکم یہ ہے کہ اگر کوئی ماہر دین دار ڈاکٹر اس بات کی تصدیق کردے کہ یہ مضر صحت نہیں اور نہ ہی اس میں کوئی ناپاک چیز ملی ہے تو ان کا پلانا جائز ہے، لہذا اس سلسلے میں دین دار ماہر ڈاکٹروں کی تصدیقات کی طرف رجوع کیا جائے، اور پلانے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ اور اس بات کا اطمینان ضرور کرلیا جائے کہ کہیں اس کی تاریخ میعاد نہ گزر گئی ہو۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کے ترجمان رسالہ ”ماہنامہ بینات“ کے مضمون کا مطالعہ کرلیں:
پولیو کے قطرے ، عوامی تشویش اور سرکاری ذمہ داری!
http://www.banuri.edu.pk/bayyinat-detail/%D9%BE%D9%88%D9%84%DB%8C%D9%88-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%B7%D8%B1%DB%92-%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%B4%D9%88%DB%8C%D8%B4-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B3%D8%B1%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%B0%D9%85%DB%81-%D8%AF%D8%A7%D8%B1%DB%8C
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200422
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن