بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

پردہ کس کس سے کرنا ضروری ہے؟


سوال

لڑکے کا کس کس سے پردہ کرنا ضروری ہے؟

جواب

جتنی غیر محرم خواتین  ہیں لڑکے کے لیے ان سے پردہ کرنا ضروری ہے، یعنی ان کے چہرے کو دیکھنا جائز نہیں، اور جو خواتین محرم ہوں  ان سے پردہ نہیں ہے۔

اب محارم اور غیر محارم کو سمجھ لیں کہ  تمام اصول (یعنی والدہ، دادی، نانی وغیرہ اوپر تک) اور فروع( یعنی بیٹی، پوتی، نواسی وغیرہ نیچے تک) محارم ہیں، اسی طرح  بہن اور بہن کی اولاد (بھانجیاں اور ان کی اولاد)، اسی طرح بھائی کی اولاد( بھتیجیاں اور ان کی اولاد) ، پھوپھی اور خالہ بھی محارم میں شامل ہیں،اسی طرح بیوی کی ماں (خوش دامن) اور اس کی دادی،نانی وغیرہ، بیوی کی بیٹی (جو کسی اور شوہر سے ہو ) جب کہ بیوی سے صحبت کی ہو، والد کی منکوحہ (جس کو ہمارے عرف میں سوتیلی ماں کہا جاتا ہے) اور بیٹے کی منکوحہ (بہو) بھی محارم میں سے ہیں،  ان محارم سے  کوئی پردہ نہیں، یہی تمام رشتے اگر رضاعی ہوں تو ان کا بھی یہی حکم ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200539

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں