اگر پاک کپڑے ناپاک کپڑوں کے ساتھ لگ جائیں یا ساتھ ساتھ رکھے جائیں تو کیا پاک کپڑے بھی ناپاک ہوجائیں گے؟
اگر ناپاک اور پاک کپڑے (دونوں) خشک ہوں تو محض ناپاک کپڑوں کے ساتھ رکھنے سے پاک کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔ البتہ اگر ناپاک کپڑے گیلے ہوں اور ان کی تری پاک کپڑوں پر لگ جائے اورپاک کپڑے بھی تر ہوجائیں یا پاک کپڑے اتنے گیلے ہوں کہ ناپاک کپڑوں کی نجاست کا اثر واضح طورپر پاک کپڑوں میں آجائے تو پاک کپڑوں کا وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143902200072
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن