میرا نکاح 5 نومبر کو ہے،اور 5نومبر کو میری منگیتر کی پیدائش کا دن بھی ہے،کسی نے مجھ سے یہ کہاہے کہ: پیدائش کے دن نکاح نہیں ہوتاہے،برائے مہربانی یہ مسئلہ حل فرمادیں کہ: پیدائش کے دن کا نکاح سے کوئی تعلق ہوتاہے یا نہیں؟
شریعت مطہرہ نے نکاح کے لیے کسی دن یا تاریخ کی تخصیص نہیں کی ہے ،جب بھی سہولت ہو انسان نکاح کرسکتاہے؛لہذا یہ سمجھناکہ پیدائش کی تاریخ کو نہیں ہوتا، یہ محض وہم ہے، آپ بلاشبہ مقررہ تاریخ کونکاح کرسکتے ہیں اگرچہ اس دن آپ کی منگیتر کایوم پیدائش ہو۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143902200018
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن