اگر وضو کرنے کے بعد پاؤں سے چمڑی اتار دیں یا پھر خشک زخم کے اوپر سے چمڑی اتار دیں تو کیا وضو دوبارہ کرنا ہو گا؟
پاؤں یا جسم کے کسی حصے سے (خون نکلے بغیر) صرف چمڑی (جلد) کا کچھ حصہ کر اتارنے سےوضو نہیں ٹوٹتا ہے، اسی طرح خشک زخم کے اوپر کی چمڑی (جلد) اکھاڑنے سے بھی وضو نہیں ٹوٹتا ہے، اس لیے وضو کے بعد پیر یا خشک زخم سے چمڑی (کھال ) اتارنے کی صورت میں دوبارہ وضو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201631
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن