بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وریشہ نام رکھنے کا حکم


سوال

 کیا ’’وریشہ‘‘  نام رکھنا لڑکی کے لیے صحیح ہے؟

جواب

’’وریشہ نام رکھنا درست نہیں ہے، کیوں کہ لغتِ عرب میں یہ لفظ  موجود  نہیں، بظاہر یہ نام قرآنِ کریم کی آیت  {يا بَنِي آدَمَ قَدْ أَنْزَلْنا عَلَيْكُمْ لِباسًا يُوارِي سَوْآتِكُمْ وَ رِيشًا} سے لیا گیا ہے، جس کا ترجمہ ہے:" اے آدم کی اولاد ہم نے تمہارے لیے لباس پیدا کیا جو تمہاری پردہ داریوں کو بھی چھپاتا ہے اور موجبِ  زینت بھی ہے" ۔ (بیان القرآن)  اس میں" واو" بمعنی "اور" ایک کلمہ ہے اور "رِيشًا" بمعنی "زیبب و زینت"دوسرا کلمہ ہے، دونوں کو ملا کر ایک نام بنادیا گیا ہے ۔

اسے لفظ "وروش" سے صفتِ مشبہ بھی نہیں کہا جاسکتا؛ کیوں کہ عرب "وروش" سے صفت مشبہ " فعیل" کے وزن پر نہیں استعمال کرتے ، نیز "وروش" اور "ورش" کا معنی  نام رکھنے کے لیے مناسب نہیں ہے۔اگرصرف "ریش" نام رکھتے ہیں تو  یہ فارسی لفظ ہے اور اسے داڑھی کے معنی میں بھی استعمال کیاجاتا ہے۔

الغرض یہ نام چھوڑ کر صحابیات رضی اللہ عنہن میں سے کسی کے نام پر یا اچھے معنیٰ والا کوئی دوسرانام رکھ لیاجائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200852

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں