بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر کی نماز کا مسنون طریقہ کیا ہے؟


سوال

 مجھے وتر کا مسنون طریقہ اور اس میں رکعات کی تعداد بتادیں!

جواب

وتر پڑھنے کا سنت طریقہ یہ ہے کہ پہلی دو رکعت معمول کے مطابق ادا کریں اور دوسری رکعت کے قعدے میں تشہد پڑھ کر سلام پھیرے بغیر فوراً تیسری رکعت کے لیے کھڑے ہوجائیں،سورتِ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھ کر تکبیر کہتے ہوئے کانوں تک ہاتھ اٹھا کر دوبارہ باندھ لیں اور دعائے قنوت پڑھیں،اس کے بعد باقی نماز معمول کے مطابق پوری کریں مذکورہ طریقہ احادیث سے ثابت ہے اور وہ احادیث سند کےلحاظ سے بھی مضبوط ہیں، یہاں تک کہ اس بات کی صراحت بھی موجود ہے کہ پہلی، دوسری اورتیسری رکعت میں کون کون سی سورت حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تلاوت فرماتے تھے۔ اگر وتر سے متعلق احادیث جاننا مقصود ہو تو درج ذیل کتبِ احادیث میں دیکھی جاسکتی ہیں( سنن نسائی الوترثلاث 1694 دارالفکر بیروت) (کنزالعمال باب الوترثلاث 21902 دارالفکر بیروت) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200266

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں