بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

وتر میں دعا ئے قنوت کا حکم


سوال

کیا وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا لازمی ہے اور بغیر دعائے قنوت کے وتر نہیں ہوتے؟ 

جواب

وتر کی نماز میں قنوت پڑھنا واجب ہے، اور مخصوص دعا « اللهم انا نستعینک ...الخ »پڑھنا سنت ہے، لہذا  اگر کوشش کے باوجود دعائے قنوت یاد نہ ہو تو «ربنا آتنا فی الدنیا حسنة وفی الآخرة حسنة وقنا عذاب النار»پڑھ سکتے ہیں، (لیکن دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش جاری رکھے اور دعا یاد ہوتے ہی دعائے قنوت پڑھنے کا اہتمام کرے،) البتہ اگر کوئی بھی دعا نہ پڑھی تو قصداً  ایسا کرنے کی صورت میں نماز نہیں ہوگی اور بھول کر چھوڑ دینے کی صورت میں سجدہ سہو واجب ہوگا۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 143901200092

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں