بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

واٹس ایپ پر نکاح کا ایجاب کرنا


سوال

واٹس ایپ پر کسی کو وائس میسیج کرنے سے ایجاب ہوجاتا ہے یا نہیں؟ اور قبول کا اختیار کب تک ہوتا ہے؟

جواب

واٹس ایپ پر جس کو وائس میسج بھیج کر نکاح کا ایجاب (پیشکش) کیا جارہا ہو تو جسے میسج بھیجا جارہا ہے،  اس کی مجلس الگ ہونے کی وجہ سےشرعاً ایسا ایجاب معتبر نہیں ہے؛ کیوں کہ نکاح کے صحیح ہونے کے لیے ایجاب و قبول کی مجلس ایک ہونا  اور اس میں جانبین میں سے دونوں کا  خود موجود ہونا  یا ان کے وکیل کا موجود ہونا ضروری ہے،  نیز مجلسِ نکاح میں دو گواہوں کا ایک ساتھ موجود ہونا اور دونوں گواہوں کا اسی مجلس میں نکاح کے ایجاب و قبول کے الفاظ کا سننا بھی شرط ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 14):
"ومن شرائط الإيجاب والقبول: اتحاد المجلس لو حاضرين، وإن طال كمخيرة".

تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو :

ٹیلی فون اور انٹرنیٹ پر نکاح کا حکم

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200560

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں