بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

والد کی زندگی میں وفات پانے والے بیٹے کی اولاد کا ترکہ میں حصہ


سوال

میرے ایک بھائی فوت ہو گئے ہیں ،میرے ابو حیات تھے انہوں نے زمین کی تقسیم نہیں کی اور میرے ابو بھی فوت ہوگئے ہیں ،اب میرے  بھتیجے کا جائیداد میں وراثت میں کوئی حق بنتا ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں   آپ کے جس بھائی کا انتقال  آپ کے والد کی زندگی میںہو گیا تھا والد کے انتقال کے بعد ان کی متروکہ زمین میں اس مرحوم بھائی کی اولاد کا  بطورِ وراثت حصہ نہیں ہو گا، البتہ اگر مرحوم والد کے دیگر ورثاء انہیں اپنی خوشی سے کچھ دے دیں تو یہ ان کی طرف سے تبرع و احسان اور باعثِ ثواب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں