بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نومولود بچے کے کان میں اذان کا طریقہ


سوال

بچے یا بچی کے کان میں اذان دینے کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

بچے  یا بچی کے کان میں اذان دینے کا طریقہ یہ ہےکہ    جب بچہ یا بچی پیدا ہو تو نہلانے کے بعد بچے کوہاتھوں پراٹھاکر قبلہ رخ کھڑے ہوکر دائیں کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی جائے اورحسبِ معمول  ’’حي علی الصلاة‘‘  کہتے وقت دائیں طرف اور ’’حي علی الفلاح‘‘  کہتے وقت بائیں طرف منہ پھیراجائے۔

نومولود کے کان میں اذان دینے کا عمل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے،  اس بارے میں قولی وفعلی دونوں طرح کی احادیثِ مبارکہ موجودہیں،  چناں چہ  ترمذی شریف کی روایت میں ہے:

’’حضرت عبیداللہ بن ابی رافع اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حسن بن علی کی ولادت کے وقت ان کے کان میں اذان دیتے ہوئے دیکھا، جس طرح نماز میں اذان دی جاتی ہے‘‘۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201427

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں