نوزائیدہ بچے کے کان میں اذان دینے کے بارے میں بعض علماءِ کرام فرماتے ہیں کہ لڑکی کے دونوں کانوں میں اذان دینا چاہیے؛ کیوں کہ زنانہ پر باجماعت نماز نہیں تو اقامت نہیں کرنی چاہیے۔ براہِ کرم اس بارے میں راہ نمائی فرمائیں!
نومولود کے دائیں کان میں اذان اوربائیں میں اقامت کہناسنت ہے۔ طریقہ یہ ہے کہ بچے کوہاتھوں پراٹھاکرقبلہ رخ کھڑے ہوکردائیں کان میں اذان اوربائیں کان میں اقامت کہی جائے اورحسب معمول ’’حی علی الصلاۃ‘‘ کہتے وقت دائیں طرف اور ’’حی علی الفلاح‘‘ کہتے وقت بائیں طرف منہ پھیراجائے۔ سوال میں ذکر کردہ فرق کا ثبوت کسی روایت سے ثابت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008201278
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن