بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے بعد مصافحہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟


سوال

نماز کے بعد مصافحہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

مصافحہ کی مشروعیت مسلمان بھائی سے ملاقات کے وقت کے لیے ہے، نماز کے بعد مصافحہ کرنا صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت نہیں، بلکہ یہ  روافض کا طریقہ رہا ہے، اس لیے یہ عمل مکروہ ہے، اور  قابلِ ترک ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 381):

 ونقل في تبيين المحارم عن الملتقط أنه تكره المصافحة بعد أداء الصلاة بكل حال، لأن الصحابة - رضي الله تعالى عنهم - ما صافحوا بعد أداء الصلاة، ولأنها من سنن الروافض اهـ ثم نقل عن ابن حجر عن الشافعية أنها بدعة مكروهة لا أصل لها في الشرع، وأنه ينبه فاعلها أولا ويعزر ثانيا ثم قال: وقال ابن الحاج من المالكية في المدخل إنها من البدع، وموضع المصافحة في الشرع، إنما هو عند لقاء المسلم لأخيه لا في أدبار الصلوات فحيث وضعها الشرع يضعها فينهى عن ذلك ويزجر فاعله لما أتى به من خلاف السنة اهـ.

 فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144106200981

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں