کسی عورت کے پاس دوتولہ سونا اور دوسو یا سو روپے ہو تو زکوہ کے واجب ہونے میں سونےکی قیمت کا اعتبارہوگا یا وزن کا اعتبار ہوگا؟
اگر دوتولہ سونااوردوسوروپے بھی ساتھ ہیں اورسال گزرچکاہے توسونے کی قیمت کااعتبارہوگا ،اورزکوۃ لازم ہوگی۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143706200044
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن