بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نسبی بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کرنے کا حکم


سوال

زید نے فاطمہ کی ماں سے بچپن میں دودھ پیا ہے اور فاطمہ کے بھائی نے زید کی ماں کا دودھ پیا ہے، اب زید کا بھائی یاسر ، فاطمہ سے نکاح کرسکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں زید اور فاطمہ رضاعی بہن بھائی ہیں اور فاطمہ کا بھائی بھی زید کا رضاعی بھائی ہے، جب کہ زید کے بھائی یاسر کا فاطمہ سے کوئی رضاعی تعلق نہیں؛ لہذا زید کے بھائی یاسر کا فاطمہ سے نکاح کرنا شرعاً درست ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 217):
"(وتحل أخت أخيه رضاعاً) يصح اتصاله بالمضاف كأن يكون له أخ نسبي له أخت رضاعية، وبالمضاف إليه كأن يكون لأخيه رضاعاً أخت نسباً وبهما وهو ظاهر". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200134

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں