کیا میک اپ کا استعمال جائز ہے؟ کیا میک اپ حرام اشیاء سے بھی بنایا جاتاہے اور اس کا استعمال چہرے پر جائز ہے؟ اگر نہیں تو کیسے معلوم کریں کہ کون سی چیز حرام ہے ؟کیوں کہ میک اپ میں تو ہزاروں چیزیں ہیں۔
میک اپ کی بعض صورتیں جائز ہیں اوربعض ناجائز ۔جائز میک اپ کے لیے ایسی اشیاء کا استعمال جائز ہے جو پاک اورحلال ہوں۔آج کل میک اپ کی اشیاء میں حرام اورناپاک بھی استعمال ہوتا ہے ؛ اس لیے اگر اجزاء پاک ہوں تو ان کاخارجی استعمال جائز ہے اورناپاک ہوں تو طہارت کےلیے ان کا دھونا ضروری ہے۔ناپاک اورحرام کی مصنوعات کے متعلق معلومات کےلیے کسی حلال تصدیقی ادارے سے راہ نمائی لی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143903200084
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن