میری والدہ کا انتقال 1996ء میں میری نانی کی زندگی میں ہوا، میری نانی کا انتقال 1999ء میں ہوا، میرا اور میرے بہن بھائیوں کا میری نانی کی جائیداد میں حصہ ہے یا نہیں؟
نانی کے انتقال کے وقت اگر نانی کی اولاد میں بیٹے، بیٹیاں، ان کے بھائی وغیرہ موجود تھے تو آپ لوگوں کانانی کی میراث میں حصہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144102200283
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن