کیا موبائل پر قرآن پاک (pdf formate) پڑھنے کے لیے وضو ہونا ضروری ہے؟
قرآنِ مجید موبائل اسکرین پر پڑھنا جائز ہے، البتہ قرآنک ایپلی کیشن اسکرین پر موجود ہونے کی صورت میں بغیر وضو کے اسکرین چھونے کی اجازت نہیں ہے، البتہ اسکرین کے علاوہ باقی موبائل بغیر وضو کے چھو سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200222
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن