کیا موبائل پر بغیر وضو کے تلاوت کرنا جائز ہے؟
موبائل میں قرآنِ مجید کی تلاوت کرنا جائز ہے، البتہ موبائل کی اسکرین پر اگر قرآنِ کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو وضو کے بغیر نہ چھوا جائے، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے وضو کے بغیر چھونے میں مضائقہ نہیں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200325
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن