اگر Mobile میں قرآن کی تلاوت اور تفسیر ہو تو اس Mobileکے ساتھ بیت الخلا جانا جائز ہے یا نہیں ؟ اور اسی طرح ایسی ڈائری جس میں قرآن مجید کی آیت ہو؟
اگر موبائل میں قرآن کریم یا تفسیر کا صفحہ اسکرین پر کھلا ہو ا ہو یا تلاوت جاری ہو تو اس کو لے کر بیت الخلا جانا جائز نہیں، بصورت دیگر گنجائش ہے، لیکن خلافِ اولیٰ ہے، نیز جس ڈائری میں قرآن کریم کی کوئی آیت لکھی ہوئی ہو، اس کا بھی یہی حکم ہے، لہٰذا ایسی ڈائری بند بھی ہو تو زیادہ ادب کا تقاضا اور بہتر یہی ہے کہ بیت الخلا کے باہر کسی محفوظ جگہ پر رکھ کر جائے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143901200014
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن