بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موبائل میں قرآن ہو تو بیت الخلاء لےجانے کا حکم


سوال

موبائل میں قرآنِ کریم آڈیو، ویڈیو  یا ٹیکسٹ کی صورت میں ہو تواس موبائل کو بیت الخلا  میں لے کر جانا کیسا ہے؟

جواب

اگر موبائل میں  قرآنِ کریم اسکرین پر کھلا ہو ا ہو یا تلاوت جاری ہو تو اس کو لے کر بیت الخلا جانا جائز نہیں،  البتہ اگر موبائل میں قرآنِ  کریم کھلا نہ ہو اور نہ ہی اس کی تلاوت جاری ہو تو ایسی صورت میں اسے بیت الخلا لےجانے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201998

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں