بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مقناطیسی سیاہی لگی ہونے کی صورت میں وضو کا حکم


سوال

اگر ناخن پر مقناطیسی سیاہی لگی رہ جائے تو کیا اس سے وضو ہو جاتا ہے?

جواب

مقناطیسی سیاہی "ذی جرم " یعنی جسم  اور تہہ والی نہیں ہوتی، بلکہ پکی سیاہی ہوتی ہے جو آسانی سے نہیں اترتی؛ اس لیے جہاں تک ہوسکے رگڑ کر دھولیا جائے ، اگر  اس کا رنگ نہیں اترتا تو بھی وضو اور غسل ہوجائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 154)
'' قال في الشرنبلالية: قال المقدسي: وفي الفتاوى: دهن رجليه، ثمّ توضّأ وأمرّ الماء على رجليه، ولم يقبل الماء للدسومة جاز ؛ لوجود غسل الرجلين''. اهـ

الفتاوى الهندية (1/ 42)
'' وإن كانت شيئاً لا يزول أثره إلا بمشقة بأن يحتاج في إزالته إلى شيء آخر سوى الماء كالصابون لا يكلف بإزالته. هكذا في التبيين . وكذا لا يكلف بالماء المغلي بالنار. هكذا في السراج الوهاج. وعلى هذا قالوا: لو صبغ ثوبه أو يده بصبغ أو حناء نجسين فغسل إلى أن صفا الماء يطهر مع قيام اللون. كذا في فتح القدير''
.فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201991

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں