بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی تیسری رکعت میں ملنے کا طریقہ


سوال

 مغرب کی تیسری رکعت میں ملنے کا طریقہ بتا دیں!

جواب

اگر کسی کی مغر ب کی دورکعات نکل جائیں اور تیسری رکعت  میں شریک ہو تو اس کا طریقہ یہ ہے کہ تیسری رکعت  امام کے پیچھے پڑھنے کے بعد جب امام سلام پھیر دے تو کھڑے ہوکر ثناء پڑھے سورہ فاتحہ اور سورت پڑھ کر رکعت مکمل کرے اور قعدہ کرے ،تشہد پڑھ کر  کھڑا ہوجائے اور تیسری رکعت میں فاتحہ اور سورت پڑھ کر رکعت مکمل کرے اورتشہد ، درود شریف اور دعا پڑھ کر سلام پھیرے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200604

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں