غیر رمضان میں پورا سال مغرب کی اذان اور اقامت کے درمیان اندازاً کتنے منٹ یا کتنے سیکنڈ کا وقفہ کرنا درست ہے؟ اور رمضان میں کتنے منٹ؟
مغرب کی اذان اوراقامت کے درمیان امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک تین چھوٹی آیات یاایک بڑی آیت کے بقدرکھڑے کھڑے وقفہ کیاجاسکتاہے،اس سے زیادہ وقفہ کرناجائزنہیں، (الغرض اتنا وقفہ ہوکہ اذان کے بعد کی دعا اور درود شریف اعتدال کے ساتھ پڑھ لے۔)اس سے زیادہ وقفہ،خصوصاً مروجہ وقفہ (جس میں کئی مفاسداورخرابیاں پائی جاتی ہیں )کی فقہ حنفی میں گنجائش نہیں۔البتہ رمضان المبارک میں اتناوقفہ کرناکہ لوگ جماعت میں شریک ہوسکیں ،درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
تفصیل کے لیے ماہنامہ بینات ،ماہ ذوالحجہ 1437ھ/اکتوبر2016،ص:20تا24 اور ماہ محرم الحرام 1438ھ/نومبر 2016ء ص:14 تا 17ملاحظہ فرمائیں۔
http://www.banuri.edu.pk/articles/topic/ahkam-u-masail-u-fatawa
فتوی نمبر : 143802200012
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن