بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معدہ میں زخم کی وجہ سے روزے چھوڑنے کا حکم


سوال

میری طبیعت خراب ھے پچھلے ایک سال سے  معدہ  کا السر ہے،  معدے  میں زخم ہے .مجھے جب بھوک لگتی ہے تو درد شروع ہوجاتا ہے ،چکر آنا شروع ہوجاتے ہیں، اور دوائی بھی چل رہی ہے تو میرے لیے روزے رکھنے کا کیا حکم ہے?

جواب

اگر روزے کی وجہ سے آپ کی طبیعت زیادہ خراب  ہونے کا قوی اندیشہ ہے اور ماہر دین دار ڈاکٹر بھی روزہ چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہیں تو ایسی صورت میں آپ کے لیے روزہ چھوڑنے کی گنجائش ہوگی اور صحت یاب ہو جانے کے بعد اس کی قضا  آپ پر لازم ہو گی۔

﴿ فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَّرِیْضاً اَوْ عَلٰی سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ اَیَّامٍ اُخَرَ وَعَلَی الَّذِیْنَ یُطِیْقُوْنَهٗ فِدْیَةٌ طَعَامُ مِسْکِیْنٍ ﴾  (البقرة :184)  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908201040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں