بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مشعل، مشعال نام رکھنا


سوال

"مشال"  نام بچی کےلیےدرست رہےگا کیا؟

جواب

"مشال"  کا درست تلفظ  "مِشْعَل"یا"مِشْعَال"ہے، اور یہ عربی زبان کا لفظ ہے، جس کے معنی "آگ لگانے کا آلہ " ، "روشنی کا آلہ" (شمع، ٹارچ) ہے۔ جیسا کہ "المعجم الوسیط" میں ہے:

"المِشْعَالُ : المِشْعَالُ : اسم آلة الشَّعْل والإيقاد والإضْرام. والجمع : مَشَاعِل".

پہلے معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔ البتہ دوسرے معنی کے اعتبار سے نام رکھنا درست ہے، اہلِ عرب میں اسی معنی کی مناسبت سے یہ نام رکھا جاتاہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200792

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں