مسواک کرنےکےبعد اگر اسی وقت وضوٹوٹ جاۓتو مسواک دوبارہ کرنی ہوگی یا نہیں؟
مسواک کرنا وضو کی سنتوں میں سے ہے اور مسواک کا اصل محل کلی سے پہلے ہے، جیساکہ البحر الرائق میں ہے:
''وَاخْتُلِفَ فِي وَقْتِهِ، فَفِي النِّهَايَةِ وَفَتْحِ الْقَدِيرِ: أَنَّهُ عِنْدَ الْمَضْمَضَةِ، وَفِي الْبَدَائِعِ وَالْمُجْتَبَى: قَبْلَ الْوُضُوءِ، الْأَكْثَرُ عَلَى الْأَوَّلِ، وَهُوَ الْأَوْلَى؛ لِأَنَّهُ الْأَكْمَلُ فِي الْإِنْقَاءِ''. (١/ ٢١)
پس صورتِ مسئولہ میں مسواک کرنے کے بعد وضو ٹوٹ جائے تو اگر مذکورہ شخص سنن و مستحبات کے ساتھ وضو کرنا چاہتا ہے تو اسے مسواک دوبارہ کرنی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200313
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن