بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

سر پر مسح کا مسنون طریقہ


سوال

"مسح راس" (سر کے مسح)  کا طریقہ کیا ہے؟

جواب

سر پر مسح کرنے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ سرکے ابتدائی حصہ پر دونوں ہاتھوں کی ،ہتھیلیاں اور انگلیاں رکھ کرگردن تک ایسے طریقے سے لے جائے کہ اس سے تمام سر کا احاطہ ہو ، اسی طریقہ سے سر کے مسح کرنے کو فقہاء نے مسنون لکھا ہے۔

فتح القدير للكمال ابن الهمام (1/ 20)
"والمسنون في كيفية المسح: أن يضع كفيه وأصابعه على مقدم رأسه آخذاً إلى قفاه على وجه يستوعب، ثم يمسح أذنيه على ما يذكره، وأما مجافاة السباحتين مطلقاً
؛ ليمسح بهما الأذنين والكفين في الإدبار ؛ ليرجع بهما على الفودين، فلا أصلَ له في السنة"۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202329

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں