بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد کے لیے وقف منزل کو مسجد بنانا


سوال

مسجد کے لیے وقف کردہ منزل کو دائمی طور پر مسجد بنانا جائز ہے یا نہیں؟ (ضرورت کے طور پر) اگر ہے تو اس عبارت کا کیا مطلب ہے:

"سئل شيخ الإسلام أبو الحسن عن متولي مسجد جعل منزلاً موقوفاً على المسجد مسجداً، و صلّى فيه الناس سنين، ثمّ ترك الصلاة فيه، فأعيد منزلاً مستعملاً ينفق عليه على ذلك المسجد كما كان، قال: يجوز، قيل: فهل صح جعل المتولي المنزل مسجداً؟ قال: لا نقلاً عن "المحيط البرهاني".اهـ".

جواب

اگر متولی  مسجد، بانی مسجد (واقف) کی اجازت کے بغیر  مسجد کے لیے وقف عمارت  کو مسجد بنادے تو وہ جگہ شرعی مسجد نہیں بنے گی، کیوں کہ یہ اختیار بانی مسجد (واقف) کو حاصل ہے، متولی کو نہیں۔ سوال میں مذکورہ عبارت کا حاصل بھی یہی ہے۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق (14 / 498):

"وأفاد باشتراط الصلاة فيه أنه لو بنى مسجدًا وسلمه إلى المتولي لايصير مسجدًا بالتسليم إلى المتولي، وهو قول البعض، واختاره شمس الأئمة السرخسي؛ لأن قبض كل شيء يكون بما يليق به كقبض الخان يكون بنزول واحد من المارة فيه بإذنه، وفي الحوض والبئر والسقاية بالاستقاء، وقال بعضهم: يصير مسجدًا كسائر الأوقاف، كذا في الخانية وفي فتح القدير.

والوجه الصحة؛ لأن بالتسليم إلى المتولي أيضًا يحصل تمام التسليم إليه تعالى لرفع يده عنه فكأنه لم يطلع على تصحيح، وفي الاختيار: والصحيح أنه يصير مسجدًا، وكذا إذا سلمه إلى القاضي أو نائبه، كذا في الإسعاف، وقيد بإذن الباني؛ لأن متولي المسجد إذا جعل المنزل الموقوف على المسجد مسجدًا وصلى فيه سنين ثم ترك الصلاة فيه وأعيد منزلاً مستغلاً جاز؛ لأن المتولي وإن جعله مسجدًا لايصير مسجدًا، كذا في الخانية". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144106200296

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں