بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں صدقہ دینا


سوال

مسجد میں صدقہ دے سکتے ہیں؟  کس صورت میں؟

جواب

صدقہ واجبہ (مثلاً: زکاۃ، کفارات،نذر،صدقہ فطر وغیرہ)  تو خاص فقراء و مساکین جو مستحقِ زکاۃ ہوں، صرف انہیں دے سکتے ہیں۔ البتہ صدقہ نافلہ (مذکورہ صدقات کے علاوہ عام صدقہ)  کسی صاحبِ نصاب شخص کو اور مسجد میں بھی دے سکتے ہیں۔ مسجد  کی جو ضرورت اہم ہو،  معلوم کرکےاس  میں خرچ کیا جائے تو بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200056

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں