بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسبوق کا فوت شدہ دو رکعت پڑھنے کا طریقہ


سوال

فرض نماز کی آخری 2رکعت ملیں جماعت کے ساتھ،  جماعت ختم ہونے کے بعد مجھے پہلے کی  2 رکعت پڑھنی ہیں  یا آخری کی؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر کسی شخص نے چار رکعت والی فرض نماز میں امام کے ساتھ دو رکعت ادا کی ہوں اور دو رکعت اس کی رہ گئی ہوں تو وہ امام کے دونوں سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہوکر دونوں رکعت اس طرح ادا کرے گا:

پہلے ثناء،  پھرتعوذ وتسمیہ پڑھ کر  سورۂ فاتحہ، فاتحہ  کے بعد کوئی سورت پڑھ کر رکوع کرے، پھر دوسری رکعت میں بھی بسم اللہ پڑھ کر سورہ فاتحہ، اور فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھ کر رکوع کرے، اور دوسری رکعت کے بعد قعدہ کرکے (اس میں تشہد اور درود شریف اور دعا پڑھ کر) سلام پھیر دے۔  الغرض امام کے ساتھ  جو رکعت پڑھنے سے رہ گئی تھیں(یعنی پہلی دو رکعت جن میں قراءت ہوتی ہے)، امام کے سلام کے بعد وہی دو رکعت ادا کی جائیں گی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200921

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں