بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

''مزل'' نام رکھنا


سوال

"مزل" نام کیسا ہے؟ نومولود لڑکے کا نام رکھ سکتے ہیں؟ راہ نمائی فرمائیں۔ 

جواب

"مزل " میم کے پیش اور زا کے  زیر کے ساتھ اس کا معنی ہے: پھسلانے والا،لغزش کرانے والا۔ اورمیم کے زبر کے ساتھ اس کا معنی پھسلنے کی جگہ بھی آسکتاہے۔ 

یہ نام نہ رکھیں ۔ انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ کرام  علیہم الرضوان کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھ لیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200102

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں