بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 محرم 1448ھ 25 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

مریض کے لیے روزہ نہ رکھنے کا حکم


سوال

ہر سال رمضا ن المبارک کے مہینہ میں بندہ کو گردے میں پتھری ہوتی ہے ،جس کی وجہ سے پیشاب بند ہوجاتا ہے،تو روزہ رکھنے یا نہ رکھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگرآپ کا تجربہ ہے کہ  روزہ رکھنے کی وجہ سے پیشاب بند ہوجاتا ہےاور تکلیف ہوتی ہے  تو آپ کے لیے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے، جب روزہ رکھنے کی طاقت ہوجائے تو ان روزوں کی قضا کریں۔فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143908200238

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں