بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

مرغی کی فیڈخوراک میں خنزیر ملانا


سوال

بعض فارم میں خنزیر کے گوشت کی فیڈ مرغی کو کھلائی جاتی ہے تو اس مرغی کوکھانا جائز ہے یا نہیں ؟اور ایسی فیڈ سے بچنا کیسا ہے ؟

جواب

مرغی  کی فیڈ(خوراک) میں خنزیر ملانا یا خالص حرام  یا جس میں حرام غالب ہو،ایسی خوراک مرغیوں کو کھلانا حرام ہے، مگر ایسی مرغی جسے حرام کھلایا گیا ہو  اگر اس میں حرام کی بو نہ ہو  اور شرعی طور پر ذبح کی گئی ہو  اس کاکھانا جائز ہے ۔رہا اس کامضر صحت ہونا تواطباء ہی اس کابہتر جواب دے سکتے ہیں۔خنزیر ملی فیڈ سے بچنے کااگر یہ مطلب ہے کہ خنزیر فیڈ میں شامل کرنے کا کیا حکم ہے تو ا س جواب گزرچکا ہے کہ ناجائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200336

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں