بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مرحوم کو خواب میں دیکھنے کا وظیفہ پڑھنا


سوال

یہ معلوم کرنا تھا کہ اگر کوئی قریبی آپ کادنیا سے پردہ کرجائے تو اس کو خواب میں دیکھنے کی تمنا کرسکتے ہیں ؟اگر کر سکتے ہیں تو اس کا کوئی وظیفہ ہو تو بتائیں!

جواب

کسی کو خواب میں دیکھنا یہ انسان کے اپنے اختیار  سے نہیں ہوتا، بلکہ جس کو اللہ تعالی چاہیں کسی کی خواب میں زیارت کرادیتے ہیں۔ضروری نہیں کہ کوئی عمل کرنے کے بعد  خواب ضرور دکھائی دے۔نیز خواب حجت بھی نہیں، بعض دفعہ آدمی کے اپنے تفکرات ہی خواب بن کر سامنے آتے ہیں۔ اور بعض اوقات شیطان خلافِ حقیقت احوال دکھا کر مزید پریشان بھی کرتاہے، اس لیے کسی قریبی  مرحوم کو خواب میں دیکھنے  کی تمنا اور اس کے لیے وظیفہ پڑھنے کی بجائے ان کے لیے ایصالِ ثواب کرتے رہیں، یہ آپ کے مرحوم  کے حق میں زیادہ بہترہے۔ اور اللہ تعالی سے دعا مانگیں کہ اگر بہتر ہو تو اللہ تعالیٰ  آپ کو ان کی زیارت کرادے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200606

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں