بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مدارسِ اسلامیہ میں قسم کے کفارہ کی رقم دینا


سوال

 کیا مدارسِ  اسلامیہ  کے غرباء فنڈ میں کفارہ قسم کی رقم دینے سے کفارہ ادا ہوگا؟

جواب

اگر مدرسے میں اس بات کی صراحت کے ساتھ رقم دی جائے کہ یہ قسم کا کفارہ ہے اور ان کے ہاں اس بات کا اہتمام ہو  کہ اس رقم سے دس متعین مستحق  طلبہ/فقراء کو دو وقت کا کھانا کھلادیتے ہوں یا انہیں لباس فراہم کردیتے ہوں تو ان کو کفارہ کی رقم دی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200018

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں