قبرستان کی دعا پڑھنا کیسا ہے اگر اس قبرستان میں غیر مسلم اور غلط عقائد رکھنے والے لوگ بھی مدفون ہوں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر کوئی قبرستان ایسا ہو جس میں مسلمان و غیر مسلم، یا بد عقیدہ سب قسم کے مردے مدفون ہوں تو ایسے قبرستان میں داخل ہوتے وقت مسلمان صحیح العقیدہ افراد کی نیت سے دخولِ قبرستان کی دعا پڑھنا درست ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200709
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن