بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد عمر وقاص نام رکھنا


سوال

میرا نام (محمد وقاص) ہے اور میرے پہلے بیٹے کا نام (محمد طلحہ وقاص) ہے، اور اب اللہ نے مجھے ایک اور بیٹے سے نوازا ہے جس کا نام میں (محمد عمر وقاص) رکھنا چاہتا ہوں. میں نے ایک مولانا کو کہتے سنا ہے کے نام ہمیشہ سنگل رکھنا چاہیے جیسے کہ (عمر) یا ( عمروقاص) 

جواب

’’عمر  ‘‘ جلیل القدر صحابی، خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ کا نام ہے، یہ نام رکھنا درست اور باعثِ برکت ہے، اور عمومی طورپر ناموں سے پہلے برکت  سعادت کے لیے ’’محمد‘‘ لگایاجاتاہے، اس لیے علماء نے ناموں کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی لکھا ہے ناموں کی ابتدا  میں  ’’محمد‘‘ کاسابقہ لگانا چاہیے۔

اور وقاص کو  والد کے نام ہونے کی وجہ سے بطورِ  لاحقہ یعنی نام کے آخر میں لگا لینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200758

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں