کیا خواتین مخصوص ایام میں سونے سے پہلے معوذتین اور سورہ اخلاص 3 مرتبہ پڑھ سکتی ہیں؟ نیز آیت الکرسی پڑھ کے دم کر سکتی ہیں؟
اگر کسی کوئی عورت حیض کے ایام میں سوتے وقت کلمے، آیت الکرسی، اور تین قل اور سورۂ فاتحہ دعا اور وظائف کی نیت سے پڑھ لے، تلاوت کی نیت نہ کرے تو یہ جائز ہے، اسی طرح آیت الکرسی دم کرنے کے لیے یا بطورِ دعا پڑھے تو اس کی بھی اجازت ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 293):
"فلو قرأت الفاتحة على وجه الدعاء أو شيئاً من الآيات التي فيها معنى الدعاء ولم ترد القراءة لا بأس به، كما قدمناه عن العيون لأبي الليث، وأن مفهومه أن ما ليس فيه معنى الدعاء كسورة أبي لهب لايؤثر فيه قصد غير القرآنية".
فقط واللہ أعلم
فتوی نمبر : 143909201275
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن