بیوی اگر شرعی عذر میں ہو تو شوہر اگر صحبت کرنا چاہتا ہے اور باہر فارغ ہوجائے تو کیا جائز ہے؟
ماہ واری کے دنوں میں بیوی کی ناف سے لے کر گھٹنوں تک بغیر کپڑے کے استمتاع کرنا (فائدہ اٹھانا) شرعاً ممنوع ہے ، مذکورہ حصہ کے علاوہ بقیہ بدن سے بلاحائل اور مذکورہ حصے میں کپڑوں کے اوپر سے دخول کے بغیر فائدہ اٹھانا شوہر کے لیے جائز ہے، ان ایام میں صحبت کرنا (یعنی جماع) بنصِ قرآنی حرام ہے، البتہ تسکینِ شہوت کے لیے بیوی کے بقیہ بدن سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200245
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن