بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منفرد مقیم کے لیے اذان کا حکم


سوال

اگر کوئی شخص سویا ہوا ہو اور اس نے اذان نہ سنی ہو، لیکن قریبی مسجد میں اذان دی گئی ہو تو ایسی صورتِ حال میں کیا حکم ہے؟ کیا اس شخص کو اذان دینی چاہیے؟ اگر اس شخص نے وقت دیکھ کر نماز پڑھ لی ہو،  کیا یہ درست عمل ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ شخص کے لیے قریبی مسجد کی اذان کافی ہے،  دوبارہ اذان  دینا ضروری نہیں ہے،بغیر کراہت کے نماز ادا ہوجائے گی، البتہ مذکورہ شخص کے لیے بھی اذان دےکر نماز ادا کرنا مستحب ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

«(وكره تركهما) معًا (لمسافر) ولو منفردا (وكذا تركها) لا تركه»لحضور الرفقة (بخلاف مصل) ولو بجماعة (وفي بيته بمصر) أو قرية لها مسجد؛ فلا يكره تركهما إذ أذان الحي يكفيه. 

(قوله: إذ أذان الحي يكفيه) لأن أذان المحلة وإقامتها كأذانه وإقامته؛ لأن المؤذن نائب أهل المصر كلهم كما يشير إليه ابن مسعود حين صلى بعلقمة والأسود بغير أذان ولا إقامة، حيث قال: أذان الحي يكفينا، وممن رواه سبط ابن الجوزي فتح: أي فيكون قد صلى بهما حكما، بخلاف المسافر فإنه صلى بدونهما حقيقة وحكما؛ لأن المكان الذي هو فيه لم يؤذن فيه أصلا لتلك الصلاة كافي. وظاهره أنه يكفيه أذان الحي وإقامته وإن كانت صلاته فيه آخر الوقت تأمل، وقد علمت تصريح الكنز بندبه للمسافر وللمصلي في بيته في المصر، فالمقصود من كفاية أذان الحي نفي الكراهة المؤثمة. قال في البحر: ومفهومه أنه لو لم يؤذنوا في الحي يكره تركهما للمصلي في بيته، وبه صرح في المجتبى، وأنه لو أذن بعض المسافرين سقط عن الباقين كما لا يخفى.

(کتاب الصلاۃ باب الاذان ج نمبر ۱  ص:۳۹۴،ایچ ایم سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201654

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں