بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کے اسلامی و عربی نام کی راہ نمائی، اردو نام رکھنے کا حکم


سوال

 آپ مجھے لڑکی کے اسلامی اور عربی نام بتائیے, معنی کے ساتھ۔

اور میرا سوال ہے کہ "عشنا"  نام اور اسی طرح کے ناموں کو سب اردو نام کہتے ہیں تو کیا اردو نام رکھنے میں کوئی حرج ہے ؟

جواب

ازواجِ مطہرات اور صحابیات مکرمات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے جتنے نام ہیں وہ سب اسلامی بھی ہیں اور عربی بھی ہیں، مثلاً: عائشہ، زینب، خدیجہ، اسماء،حفصہ، وغیرہ، ان کے ناموں میں سے کوئی بھی نام آپ رکھ سکتی ہیں، البتہ اگر مزید نام معلوم کرنا ہوں تو ہماری ویب سائٹ میں ناموں والے سیکشن میں جاکر دیکھ لیں، وہاں مزید اچھے اچھے معنیٰ والے نام موجود ہیں، اردو میں اچھے معنیٰ والے نام رکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ افضل یہی ہے کہ اپنی بچیوں کے نام  ازواج مطہرات اور صحابیات مکرمات رضوان اللہ علیہن اجمعین کے ناموں پر  یا اچھے بامعنی عربی نام رکھے جائیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201528

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں