بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی رمضان میں بالغ ہوئی تو روزوں کی قضا کا حکم


سوال

ایک بچی کو   پہلی بار  18 رمضان سے حیض شروع ہوا،  یعنی وہ بالغ رمضان میں ہوئی، اب غسل کے بعد کے روزے فرض ہوں گے ۔ایامِ حیض کی قضا بھی لازم ہو گی یا نہیں؟

جواب

حیض آتے ہی بچی بالغ ہوگئی اور اَحکامِ شرعیہ کی مکلف  بن گئی؛ لہذا ان ایامِ حیض کے روزوں کی بھی قضا لازم ہوگی۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201542

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں