عموماً ایسا ہوتا ہے کہ انسان بیت الخلا ءمیں ہوتاہے کہ اذان کی آواز کانوں میں پڑتی ہے تو دماغ خود بخود اذان کو دہرانا شروع کر دیتا ہے تو ایسے میں کیا کرنا چاہیے؟
بیت الخلاء میں اذان کے کلمات سن کر دماغ میں ان کا خیال آجانے میں حرج نہیں، لیکن اس حالت میں زبان سے ان کو دہرانا یا اذان کا جواب دینا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143906200101
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن