بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 محرم 1448ھ 25 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

قسطوں پر خریدے گئے پلاٹ پر زکوٰۃ ادا کرنے کا طریقہ


سوال

قسطوں  پر خریدے گئے پلاٹ پر زکات کس طرح ادا کی جا ئےگی جوکہ تجارت کی غرض سے خریدا گیا ہو؟

جواب

   قسطوں پر جو پلاٹ خریدا  جائے تو خریدنے والا اس پلاٹ کا مالک بن جاتا ہے، اگرچہ مکمل اقساط ادا نہ کی ہوں، لہذا جو پلاٹ  تجارت کی نیت سے قسطوں  پر لیا ہے تو زکات ادا کرنے کے وقت اس کی  جو قیمت فروخت ہوگی اس  قیمت پر زکات لازم ہوگی۔البتہ جو قسطیں زکات کے رواں سال میں واجب ہوگئیں تھیں وہ کل رقم سے منہا ہوں گی۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143908200948

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں