اگر کسی کے گھر میں واٹر بورڈ سے ایسا پانی آتا ہوجس میں بو محسوس ہو تو کیا کرے؟ گھر کے قریب نالہ ہے، غالب خیال یہ ہے کہ شاید نالے کی وجہ سے بو آتی ہو؟ اور اس پانی سے پڑھی گئیں نمازوں کا کیا حکم ہے؟ نیز یہ بھی یاد نہیں کب سے ایسا ہے؟
اگر پانی میں نجاست ملنے کا یقین نہیں ہے، صرف ہلکی بو ہے جو نالہ کے قریب ہونے کی وجہ سے ہے تو اس وجہ سے پانی کو ناپاک نہیں کہاجائے گا، اس پانی سے وضو کرکے جو نمازیں اداکی گئی ہیں وہ ادا ہوگئی ہیں، اعادے کی ضرورت نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200692
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن