بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن والے موبائل پر بیٹھنا یا اسے زمین پر رکھنا


سوال

موبائل میں قرآنِ پاک ڈاؤن لوڈ ہے اور اس کو بچے زمین پر بھی رکھتے ہیں اور اکثر  پاؤں کے نیچے دیتے ہیں یا نیچے پڑا ہو تو کوئی بچہ یا بڑا غلطی سے یا جان بوجھ کر بیٹھ جائے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

سوال میں ذکر  کی گئی صورتوں میں موبائل اسکرین پر قرآن ڈسپلے ہونے کی صورت میں قرآنِ پاک کی بے ادبی ہوگی، بصورتِ دیگر ان کاموں سے قرآنِ پاک کی بے ادبی نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200159

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں