بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قادیانی پروڈکٹس سے بائیکاٹ


سوال

قادیانیوں کے پروڈکٹس کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اگر ممکن ہو تو ان پروڈکٹس کی فہرست بھی بتا دیجیے۔

جواب

 عقیدہ ختم نبوت  ضروریاتِ دین میں سے ہے،  یہ ایسا عقیدہ ہے جس پر مسلمانانِ عالم متفق ہیں۔ یہ قرب قیامت کا دورہے۔ روز بروز نت نئے فتنے  رونما ہورہے ہیں، جن میں ایک بہت بڑا فتنہ قادیانیت ہے۔پوری ملتِ اسلامیہ متفقہ طور پر قادیانیوں کو کافروں کی بد ترین قسم قرار دیتی ہے، اوربقول علامہ اقبال’’قادیانی اسلام اور ملک دونوں کے غدار ہیں‘‘ ۔  پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ نے 1974 میں قادیانیوں کو متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا۔ اس کے بعد صدرِ  پاکستان نے تعزیراتِ  پاکستان میں دفعہ 298 بی اور 298 سی کا اضافہ کرتے ہوئے قادیانیوں کو شعائرِ  اسلامی کے استعمال اورقادیانیت کی تبلیغ سے روک دیا۔

لیکن امتناعِ قادیانیت آرڈیننس منظور ہوجانے کے باوجود منکرینِ ختمِ نبوت قادیانی/ مرزائی  دنیا بھر میں  آج بھی مختلف چالوں سے مسلمانوں کے ایمان پرمسلمانوں ہی کے کمائے ہوئے پیسوں سے  حملہ آور ہیں۔وہ ایسے کہ قادیانی اپنی آمدن کا دسواں حصہ قادیانیت کی ترویج وتبلیغ پر صرف کرتے ہیں اورکرنے کے پابند بھی ہیں، اس لیے ہمیں وہ ذریعہ بند کرنا ہوگا جو ایسے قادیانی اقدامات کو تقویت پہنچا رہا ہے، یعنی چندے کا پیسہ جسے قادیانی، مسلمانوں کو قادیانی بنانے کی نیت سے ہر ماہ اپنی جماعت کو ادا کرتے ہیں۔  لہٰذا منطقی اور شرعی اعتبار سے ضروری ہے کہ ہم اپنا ہی پیسہ اپنے پاؤں پر کلہاڑی  مارنے کے لیے کم از کم خرچ نہ کریں؛ کیوں کہ قادیانی مصنوعات  کا منافع ہمارے ہی مسلمان بھائی بہنوں کے ایمان لوٹنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

لہذا  تمام مکاتبِ فکر کا متفقہ فتوی ہے کہ قادیانیوں /مرزائیوں سے خریدوفروخت،تجارت، لین دین،سلام و کلام، ملنا جلنا، کھانا پینا ، شادی و غمی میں شرکت، جنازہ میں شرکت ،تعزیت ،عیادت،ان کے ساتھ تعاون یاملازمت سب شریعتِ اسلامیہ میں سخت ممنوع اور حرام ہیں۔  قادیانیوں کا مکمل بائیکاٹ ان کو توبہ کرانے میں بہت بڑا علاج اور ان کی اصلاح اور ہدایت کا بہت بڑا ذریعہ اور ہر مسلمان کا اولین ایمانی فریضہ ہے،  اور رسول ﷲ صلی ﷲ علیہ وسلم سے محبت کی نشانی ہے۔
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی شائع کردہ فہرست کے مطابق چند مشہور اداروں کے نام درج کیے جاتے ہیں۔ مزید تفصیلات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے دفتر یا ان کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

 

۱: شیزان (جوس،بوتل،اچار،کسٹرٖڈ،ریسٹورنٹ وغیرہ)۔

۲:  پنجاب آئل ملز لمیٹڈ (ذائقہ ککنگ آئل اور کینولیو بناسپتی گھی اینڈکوکنگ آئل)۔

۳: O.C.S.کورئیر سروس۔

۴: یونیورسل اسٹیپلائزر۔

۵:شاہنواز فلور ملز،شاہنواز ٹیکسٹائل ملز،شاہ تاج شوگر ملز۔

۶:کیوریٹو   ،  وارسن ( ہومیو پیتھک ادویات)۔

۷: الرحیم جیولرز ،حیدری کراچی۔

۸: رومی ٹریولز، کینٹ اسٹیشن کراچی۔

۹: مشموم ( ادویات و جوس ، جام)۔

۱۰: بیٹا پائپ 

۱۱: قاضی دواخانہ چک چٹھہ( گوجرانوالہ روڈ حافظ آباد)

واضح رہے کہ یہ فہرست عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی تحقیق کے مطابق  ہے۔ فقط واللّہ اعلم


فتوی نمبر : 144008201341

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں