بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 ذو الحجة 1447ھ 05 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

فدیہ کی رقم شادی کے لیے دینا


سوال

  میرے دادا کا انتقال ہوا ہے حال ہی میں، اور ان کے رمضان کے روزے قضا ہیں، اور ہم ان کا فدیہ دینا چاہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ ہمارے خاندان میں ایک غریب عورت ہے، اس کی بیٹی کی شادی ہے، ہم اس عورت کو اس کی شادی کے لیے وہ فدیہ کی رقم دے سکتے ہیں ؟

جواب

اگر وہ عورت یا اس کی بیٹی مستحقِ زکاۃ ہے تو اسے فدیہ کی رقم دی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 143909201928

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں